the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

خصوصی

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے

جیل کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک ایسی جگہ کا تصورابھرتا ہے جہاں قیدی سنگین نوعیت کی پابندیوں میں شب و روز گذار رہے ہوتے ہیں مگرسعودی عرب کی ایک جیل ایک روز قید خانے کے بجائے شادی ہال کا منظر پیش کرنے لگی جب جیل انتظامیہ نے زیرحراست ایک سعودی کی شادی رچالی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شادی کی یہ منفرد تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم الحائر جیل میں منعقد کی گئی جہاں جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔

یہ تقریب اس اعتبار سے بھی منفرد رہی کہ اس میں نہ صرف جیل انتظامیہ نے پوری تیاری سے حصہ لیا بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن



نایف بن عبدالعزیز نے دلہا کے لیے 10 ہزار ریال اور دلہن کے لیے عالمی برانڈ کی ایک بیش قیمت گھڑی تحفے میں بھیجی۔

انتظامیہ نے جیل کے ایک ہال کو شادی کی تقریب کے لیے خوب سجا رکھا تھا جہاں آنے والے مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔ دلہا دلہن کا جیل ہی میں نکاح پڑھایا گیا۔

جیل میں جس سعودی شہری کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی وہ سیکورٹی سے متعلق الزامات کے تحت وہاں قید ہے۔ سوشل میڈیا پر جیل میں منعقد ہونے والی شادی کی منفرد تقریب کی خوب پذیرائی ہوئی اور اسے سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کی زندہ مثال کے طورپر پیش کیا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.